جرائم و حادثات

شرابی نے سر عام خاتون کو برہنہ کر دیا، لوگ مدد کے بجائے ویڈیو بنا رہے تھے۔ حیدرآباد میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

حیدرآباد: انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جواہر نگر سے تعلق رکھنے والا مزدور پیشہ 30 سال بعد مارایا نشے کا عادی ہے، اتوار کی رات وہ بالاجی نگر بس اسٹانڈسے اپنے گھر جا رہا تھا اسی دوران وہاں سے ایک 28 سالہ مقامی لڑکی وہاں سے پیدل گزر رہی تھی۔

 

 

 

مارایا نے اسے دیکھ کر اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور دست درازی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شرابی کو ڈھکیل دیا۔ مارایا کو غصہ آگیا اور اس نے برہم ہو کر لڑکی پر حملہ کیا وہ وہیں نہیں رکا بلکہ اس نے سرعام لڑکی کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کر دیا۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والی ایک خاتون نے جب مارایا کو اس کی حرکتوں پر ٹوکا تو اس نے اس خاتون پر بھی حملے کی کوشش کی۔

 

 

 

بعدازاں مقامی افراد نے وہاں پہنچ کر لڑکی کو کپڑے دیے اور جواہر نگر پولیس کو مطلع کیا گیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ جب شرابی اس طرح کی گھناونی حرکت کر رہا تھا تو اطراف اکناف میں رہنے والے افراد اسے روکنے کے بجائے اپنے سیل فون پر اس واہیات حرکت کے ویڈیوز بنا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button