جرائم و حادثات
گونگی بہری نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش۔ گریٹر حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد کے مضافات میں واقع یاچارم منڈل کے تحت آنے والے چودھرپلی گاؤں میں گونگی اور بہری نابالغ لڑکی کے ساتھ ایک نوجوان کی جانب سے عصمت ریزی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق اسی گاؤں کے رہنے والے 28 سالہ نوجوان نے 17 سالہ لڑکی کے گھر پر اکیلے ہونے کے دوران گھر میں گھس کر اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ اس دوران گھر میں موجود لڑکی کی ماں نے دیکھ کر شور مچا دیا جس پر ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔
اس واقعے پر متاثرہ کے ارکان خاندان کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروائے جانے کے بعد پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



