جرائم و حادثات
4 سالہ لڑکی کے ساتھ انٹرکے طالب علم نے کی جنسی زیادتی۔ تلنگانہ کے میدک ضلع میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع میدک کے ایک گاؤں میں چار سالہ بچی کے ساتھ پڑوس میں رہنے والے انٹر کے طالب علم نے جنسی زیادتی کی۔
نرسری کی طالبہ چار سالہ بچی ہفتہ کے روز اسکول گئی تھی اور شام کو گھر لوٹی۔ گھر والے کھیت کے کاموں کے لیے گئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بچی گھر کے باہر اکیلی کھیل رہی تھی۔
پڑوس میں انٹر کے طالب علم کی نظر اکیلی کھیل رہی اس چار سالہ بچی پر پڑی۔ وہ اسے گھر کے اندر لے گیا منہ دبا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ گھر لوٹنے پر ارکان خاندان نے دیکھا کہ بچی کے جسم سے خون بہہ رہا ہے۔
جب انہوں نے پوچھ گچھ کی تو بچی نے تمام تفصیل بتائی جس پر ارکان خاندان نے لڑکی کو ہاسپٹل پہنچایا۔



