تلنگانہ

تلنگانہ میں اس ماہ کے اواخر تک زمین کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ – ریاستی کابینہ کا فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے زمینوں کی قیمتوں میں بڑی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے مختلف علاقوں میں سرکاری مارکیٹ ویلیو اور حقیقی مارکیٹ قیمتوں کے درمیان نمایاں فرق کو دور کرنے کے لیے زمینوں کی قیمتوں کو ازسرِنو ترتیب دینے کی منظوری دے دی ہے۔

 

فیصلہ کے مطابق محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کو مارکیٹ ویلیو کو درست کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور نظرثانی شدہ قیمتیں اسی ماہ کے آخری ہفتے سے نافذ ہوں گی۔ اس عمل میں ضلع سطح پر قائم ریویژن کمیٹیاں زمینی حقائق، ترقیاتی منصوبوں اور مقامی مارکیٹ ریٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کریں گی۔

 

حکومت کے  فیصلے کے بعد ان علاقوں میں جہاں سڑکوں کی توسیع، ترقیاتی کاموں اور دیگر منصوبوں کے لیے زمین لی جا رہی ہے، متاثرہ افراد کی طرف سے معاوضے کی شرحوں پر تشویش ظاہر کی جا رہی تھی اور وہ زیادہ قیمتوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button