تلنگانہ

انڈیگو طیارہ میں تکنیکی خرابی کے بعد حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ – بڑا حادثہ بچ گیا

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیر کی صبح ایک ممکنہ بڑا فضائی حادثہ اس وقت ٹل گیا جب IndiGo کی کننور جانے والی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث اڑان کے چند ہی منٹ بعد واپس ہنگامی طور پر لینڈ کرانا پڑا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ معمول کے مطابق روانہ ہوا تھا، تاہم فضا میں پہنچنے کے فوری بعد پائلٹ کو تکنیکی مسئلہ کا شبہ ہوا جس پر انہوں نے فوری طور پر مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

 

ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات اور مکمل تعاون کے ساتھ پائلٹ نے نہایت مہارت کے ساتھ طیارے کو واپس ایئرپورٹ پر اتارا، جس کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ حکام کے مطابق طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور اس میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے، کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

 

واقعہ کے بعد ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت سرگرمیاں متاثر ہوئیں، جبکہ ایئرلائن کی جانب سے فوری طور پر مسافروں کے لیے متبادل پرواز کے انتظامات کئے گئے۔ IndiGo کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کی مکمل جانچ شروع کر دی گئی ہے اور حفاظتی معیارات کے مطابق ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button