تلنگانہ

گلے میں چکن کا ٹکڑا پھنس جانے سے ایک شخص کی موت _ حیدرآباد کے کوٹھی میں واقعہ

حیدرآباد _ 23 جون ( اردولیکس)  حیدرآباد میں چکن کا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے سے ایک شخص  کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ شادنگر کے انارم گاوں سے تعلق رکھنے والا 39 سالہ سریکانت حیدرآباد میں رہنے والی اپنی بہن سے ملاقات کے لئے حیدرآباد کے علاقہ کوٹھی پہنچا تھا

 

جہاں اس نے شراب خانہ میں شراب نوشی کی اور چکن بریانی کھائی۔ اسی دوران چکن کا ایک ٹکڑا اس کے گلے میں پھنس گیا جس کے سبب سانس لینے میں اس کو تکلیف ہونے لگی اور وہ  کافی بے چینی محسوس کرتے ہوئے شراب خانہ سے باہر آگیا اور سزک پر ادھر ادھر دوڑنے لگا اور کافی دیر بعد وہ سڑک کے کنارے گر پڑا۔  مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے اسے  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کومرده قرار دیا۔

 

اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا اور شادنگر میں رہنے والے اس کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی

متعلقہ خبریں

Back to top button