تلنگانہ

اجی ابا اتی روشنی کائیکو ہے _ تلنگانہ کے ایک عہدیدار کا دکنی زبان میں دلچسپ ٹوئیٹ

حیدرآباد _7 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق  اروند کمار نے آج  دکنی زبان میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہیں فالوکرنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔  اروند کمار نے  دکنی  زبان میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے ایک شیر اور اس کے بچہ کی ایک کارٹون کی فوٹو کوبھی  شئیر  کیا جس میں شیر کا بچہ اپنے باپ سے دکنی میں پوچھ رہا ہے ”اجی ابا اتی(اتنی) روشنی کائیکو(کیوں) ہے؟“جس پر شیر جواب دیتا ہے ”وہ نامپلی ہے بیٹا نمائش لگا اُدھر“

 

اروند کمار نے انگریزی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ مشہور نمائش شروع ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ شہرحیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں ہر سال یکم جنوری سے  کل ہند صنعتی نمائش کا آغاز ہوتا ہے۔ اب تک 81 سال سے یہ نمائش جاری ہے اور اس سال کی نمائش 82 ویں سال کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button