جرائم و حادثات
برہم بیوی نے شوہر کے جسم کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا۔ تلنگانہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: ایک چونکا دینے والے واقعہ میں جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا۔یہ سنسنی خیز واقعہ ریاست تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے لنگالامنڈل میں ایک ہفتہ پہلے پیش آیا جس کا اب انکشاف ہوا۔
شوہراوربیوی دونوں کا تعلق چنچو قبائل سے ہے۔معمولی مسائل پر یہ دونوں ایک دوسرے سے جھگڑاکیاکرتے تھے۔اگرچہ کہ جھگڑے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم شوہر کے رویہ پر بیوی مایوس تھی۔جھگڑے کے بعد شوہر کے سوجانے پربیوی نے رات دیرگئے تیز دھار شئے سے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا،شوہر کی چیخ وپکار
پر اس کو پڑوسیوں نے ہاسپٹل منتقل کیا اور اسے بہتر علاج کے لئے حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔ متعلقہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔