تلنگانہ

میلاد جلوس میں ادب و احترام ضروری، خرافات کی کوئی جگہ نہیں – مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کا درگاہ شریف باقر نگر میں والینٹرس کا جائزہ اجلاس

میلاد جلوس میں ادب و احترام ضروری، خرافات کی کوئی جگہ نہیں 

مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کا درگاہ شریف باقر نگر میں والینٹرس کا جائزہ اجلاس، ایڈیشنل ڈی سی پی اور کمیٹی کے ارکان کا خطاب 

 

حیدرآباد 13 اگست (پریس نوٹ) مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو نکالے جانے والے مرکزی میلاد جلوس کے انتظام اور انصرام کی ضمن میں والینٹرس کا ایک اہم جائزہ اجلاس درگاہ شریف سیدی فقیر پاشاہ طارقؒ نزد عیدگاہ میر عالم میں منعقد ہوا۔ مولانا سید غلام غوث شیخن احمد قادری شطاری صدر کمیٹی نے صدارت کی۔ داعی اجلاس مولانا سید شاہ محمد سیف اللہ حسینی قادری الباقری سیف پاشاہ جوائنٹ سکریٹری کمیٹی نے خیر مقدم کیا۔

 

مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ معتمد مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے کہا کہ حسب عمل درآمد قدیم جلوس 12ربیع الأول کو بعد نماز ظہر تاریخی مکہ مسجد سے نکالا جائے گا۔ اس جلوس میں نظم و ضبط اور ڈسپلن کو برقرار رکھتے ہوئے شرکت کریں۔ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ جلوس میں خرافات کی کوئی جگہ نہیں۔ حضور اکرمؐ کی ذات گرامی سے منسوب جلوس میں ادب و احترام کا خیال رکھیں۔

 

نماز ظہر مکہ مسجد میں ادا کریں۔ حضور اکرمؐ کی میلاد پاک کے جلوس میں بے ادبی کو نہ ہونے دیں۔ نعت و درود شریف کے نذرانے پیش کرتے ہوئے چلیں۔ جناب عبدالماجد ایڈیشنل ڈی سی پی چارمینار زون نے کہا کہ حیدرآباد ایک ہمہ ثقافتی شہر ہے، جو تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ اس میں امن و امان کی برقراری ہم تمام کی ذمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سے زیادہ والینٹرس جلوس میں ڈسپلن کو برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں

 

۔ اجلاس سے مولانا حافظ محمد مظفر حسین بندہ نوازی کنوینر مرکزی میلاد جلوس کمیٹی، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری جوائنٹ کنوینر جلوس، کمیٹی کے ارکان مولانا سید لیاقت حسین رضوی مختار پاشاہ، مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا ڈاکٹر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ معتمد تشہیری کمیٹی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی میلاد جلوس کے پوسٹر کی رسم اجراء انجام دی گئی،

 

جس میں جلوس میں شامل ہونے والوں کے لئے رہنمایانہ ہدایات، کیا کریں، کیا نہ کریں پر مشتمل تفصیلات کو شائع کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مولانا حسین پاشاہ مخدومی، مولانا سید اسلم حسین حافظی، مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا، مولانا شیخ فرید الدین زاہد کریمی، مولانا صوفی سیف احمد یافعی، مولانا سید نجم الدین وحدتی، مولانا غلام سبحانی صدیقی القادری چشتی، مولانا سید مظفر قادری الجیلانی مشائخ بالاپور، حافظ و قاری شیخ شفیع محی الدین شرفی نے قرأت کلام پاک پیش کی۔ قاری شفیع شریف نے نعت شریف پیش کی۔ آخر میں مولانا سید ندیم اللہ حسینی نے دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button