تلنگانہ

حیدرآباد کی چنچل گوڑہ جیل میں محروس پی ایف آئی کے 4 کارکن این آئی اے کی تحویل میں

حیدرآباد _ 18 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) نے حیدرآباد کے چنچل گوڑہ جیل میں محروس پاپولر فرنٹ آف انڈیا(  پی ایف آئی) کے چار کارکنوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے نے  حیدرآباد کی چنچل گوڑہ جیل میں محروس پی ایف آئی کے چار کارکنوں  زاہد، سمیع الدین، معاذ حسین اور کلیم کی تحویل حاصل کی۔ ان چاروں کو گزشتہ سال پی ایف آئی کے دیگر ملزمین کے ساتھ درج مقدمہ کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے حیدرآباد کے مادھاپور میں واقع این آئی اے کے ریجنل آفس لے جایاگیا۔ گزشتہ سال ملک کے مختلف مقامات سے پی ایف آئی سے تعلق رکھنے کے الزام پر تقریباً20 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اور ان تمام کے خلاف گزشتہ سال دسمبر میں 11 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button