نیشنل

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کانسٹیبلس کے امتحانات اب اردو میں بھی منعقد ہوں گے

نئی دہلی، 15 اپریل (اردولیکس) وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے لئے ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) امتحان منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہندی اور انگریزی کے علاوہ سوالیہ پرچہ درج ذیل 13 علاقائی زبانوں میں ترتیب دیا جائے گا۔ آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تمل، تیلگو ، اوڈیا، اردو، پنجابی، منی پوری اور کو نکنی۔

 

اس فیصلے کے نتیجے میں لاکھوں امید وار اپنی مادری زبان یا علاقائی زبان میں امتحان میں شرکت کر سکیں گے جس سے ان کے انتخاب کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ وزارت داخلہ اور اسٹاف سلیکشن کمیشن متعدد ہندوستانی زبانوں میں امتحان کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے موجودہ ایم او یو کے ضمیمہ پر دستخط کریں گے۔ کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے منعقد کیے جانے والے بڑے امتحانات میں سے ایک ہے، جس میں ملک بھر سے لاکھوں امید وار شرکت کرتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی کے علاوہ یہ امتحان 1 جنوری 2024 سے 13 علاقائی زبانوں میں لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button