تلنگانہ
تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ملازمین کے عام تبادلوں کی آخری تاریخ میں اس ماہ کی 31 تاریخ تک توسیع کردی ہے۔ حکومت نے 5 جولائی سے 20 جولائی تک تبادلوں کے عمل کو انجام دینے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم کئی محکموں میں تبادلوں کا عمل الجھا ہوا ہے۔ کیونکہ مختلف محکموں کے ملازمین نے خدشات کا اظہار کیا کہ یہ عمل رہنمایانہ خطوط کے مطابق نہیں ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ فینانس کے چیف سکریٹری رام کرشن راؤ نے تبادلوں کے عمل کو اس ماہ کے آخر تک بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔ رام کرشن راؤ نے کہا کہ ملازمین کے عام تبادلوں پر پابندی یکم اگست سے دوبارہ نافذ ہو جائے گی۔