جنرل نیوز

عادل آباد ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے حج کے لئے جانے کی خواہش رکھنے والے افراد کو اہم اطلاع

عادل آباد ۔17/ اگست (اردو لیکس)صدر ضلع حج سوسائٹی عادل آباد محمد شاہد احمد توکل نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کے عازمین حج 2025  کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں حج کمیٹی آف انڈیا نے 13 اگست سے حج کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کی آخری تاریخ 9 ستمبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔ ضلع حج سوسائٹی عادل آباد کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عازمین 2025 کی سہولت کے خاطر دفتر حج سوسائٹی بھکتاپور مستقر عادل آباد میں مفت میں درخواست فارم داخل کرنے سے متعلق رہبری و رہنمائی کی جاۓ گی ۔ خواہشمند عازمین حج جو اس سال حج جانے کا عزم کرے ہیں وہ اپنا پاسپورٹ جس کی معیاد 15 جنوری 2026 تک ہونی چاہیے۔اسکی زیراکس کاپی سیلف دستخط کے ساتھ ، بینک پاس بک کاپی یا کینسل چیک، آدھار کاپی، پان کارڈ کاپی،کلر فوٹو بیک راؤنڈ سفید سایز 3.5×3.5 , بلڈ گروپ کاپی کے ہمراہ دفتر حج سوسائٹی پر صبحِ 11 بجے سے شام 5 بجے تک ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے لیے جاری کردہ فارم پر کوئی بھی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ا‌نھوں نے خواہیشمند مند عازمین سے استفادہ حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849214764، 9394354477 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button