تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے – پرینکا الا حیدرآباد کلکٹر مقرر

تلنگانہ میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔سرکاری احکامات کے مطابق حیدرآباد کلکٹر ہری چندنا کو لیبر ڈپارٹمنٹ کا خصوصی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ پرینکا الا کو حیدرآباد کلکٹر بنایا گیا ہے۔
دیگر اہم تقرریوں میں آر اینڈ بی میں پروینیا، انڈسٹریز میں کرشنا آدتیہ، آئی اینڈ پی آر میں جی مکُند ریڈی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر ابھیلاش ابھی نو شامل ہیں۔ اسی طرح آیوشمان بھارت اسکیم کے سی ای او کے طور پر بھی نئی تقرری کی گئی ہے
۔جی ایچ ایم سی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہاں مختلف زونل کمشنرس کو تبدیل کیا گیا ہے۔ رنگا ریڈی، کھمم، نرمل اور دیگر اضلاع کے کلکٹرس کی بھی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔
حکومت نے مختلف اضلاع اور محکموں میں انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے یہ بڑے پیمانے پر تبادلے کیے ہیں۔




