تلنگانہ

تلنگانہ انٹر نتائج جاری، لڑکیوں کی شاندار کارکردگی، میڑچل ضلع سرفہرست- سرسلہ ضلع کا ناقص مظاہرہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج اتوار کو جاری کر دیے گئے۔ نامپلی میں واقع انٹر بورڈ دفتر میں سرکاری مشیر کے کیشو راؤ اور محکمۂ تعلیم کی سکریٹری ڈاکٹر یوگیتا رانا نے نتائج کا اعلان کیا۔

 

جاری کردہ نتائج کے مطابق فرسٹ ایئر میں 66.20 فیصد جبکہ سیکنڈ ایئر میں 70.58 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ اضلاع کے لحاظ سے میڑچل ضلع 82.73 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ راجنا سرسلہ ضلع 58.69 فیصد کے ساتھ آخری مقام پر رہا۔

 

نتائج میں لڑکیوں نے ایک بار پھر سبقت حاصل کی، جہاں 74.4 فیصد طالبات کامیاب ہوئیں، وہیں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 57.69 فیصد رہی۔

 

امتحانات میں مجموعی طور پر تقریباً 9.5 لاکھ طلبہ شریک ہوئے۔ فرسٹ ایئر میں 3,23,807 طلبہ جبکہ سیکنڈ ایئر میں 3,58,490 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔

 

حکام نے پہلے نتائج دوپہر 12:30 بجے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں وقت تبدیل کرتے ہوئے صبح 11 بجے ہی نتائج جاری کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق محکمۂ تعلیم کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ہاتھوں نتائج جاری کرانے کا منصوبہ تھا، مگر وقت کی قلت کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button