تلنگانہ

کاسانی گیانیشور تلنگانہ تلگودیشم کے صدر سے مستعفی

حیدرآباد _ 31 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ تلگودیشم کے صدرکاسانی گیانشور نے پیر کو تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پارٹی کے قومی صدر چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے اسمبلی انتخابات سے دور رہنے کے فیصلے سے مایوس ہو کر انھوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گیانیشور نے کہا کہ چندرا بابو کی ہدایت پر انہوں نے کھمم میں میٹنگ کا انتظام کیا تھا انہوں نے کہا کہ وہ چندرا بابو سے ملنے جیل گئے تھے.. انہوں نے لوکیش کو فون کیا لیکن لوکیش نے فون کا جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ تلگودیشم پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ وہ کیڈر سے ملاقات کریں گے اور اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے۔

اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ گیانیشور بہت جلد بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button