تلنگانہ

روزنامہ اعتماد کے صحافیوں نے جناب عزیزاحمد کو تہنیت پیش کی

حیدرآباد۔11جون ( اردولیکس) تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے رویندرابھارتی میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مخدوم ایوارڈس، کارنامہ حیات ایوارڈس دیئے گئے جس میں روزنامہ اعتماد کے جوائنٹ ایڈیٹر جناب عزیز احمد کو مخدوم ایوارڈ برائے صحافت سے نوازا گیا۔ اس سلسلہ میں آج رات روزنامہ اعتماد کے دفتر میں صحافیوں کی جانب سے جناب عزیز احمد کو تہنیت پیش کی گئی اور مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر شجیع اللہ فراست، نویدبلال، سیدغلام ربانی، شجاع الدین افتخاری، محمد نصیرغیاث، افتخار علی واجد، واجداللہ خان، سید عبدالحفیظ، میر ساجدعلی، محمد خواجہ اور دوسرے موجود تھے۔

واضح رہے کہ اتوار کو جناب عزیز احمد جواننٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد کو تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے باوقار مخدوم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ حیدرآباد کے رویندرابھارتی میں منعقدہ تقریب میں وزیر داخلہ محمود علی ، صدر اردو اکیڈمی ایم کے مجیب الدین اور دیگر مہمانوں نے جناب عزیز احمد کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مخدوم ایوارڈ عطا کیا۔

 

اس موقع پر چیئرمین تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن اسحاق، چیئرمین حج کمیٹی محمد سلیم ، تلنگانہ حکومت کے مشیر اے کے خان اور دوسرے موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button