جنرل نیوز

پداپلی ضلع میں تلنگانہ پبلک سروس کمیشن گروپ-1 پریلمنری امتحان کا پر امن انعقاد

 

پداپلی,16/اکٹوبر/2022(محمد استقام الدین) تلنگانہ پبلک سروس کمیشن گروپ-1 پریلمنری امتحان کا پداپلی ضلع میں پُر امن ماحول میں انعقاد عمل میں لایا گیا. تفصیلات کے بموجب گروپ-1 پریلمنری امتحان کے دوران ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیا نارائنا نے ضلع کے سرکاری ڈگری کالج, ٹرینیٹی فارماسیوٹیکل کالج, گائتری ڈگری کالج کا دورہ کیااور امتحانی مراکز میں عہدیداروں کے ذریعہ لئے گئے بائیو میٹرک حاضری, امتحان کے انعقاد کا طریقہ کار, سی سی کیمرہ کے کام کا جائزہ لیا. اس موقع پر ضلع کلکٹر نے مطلع کیا کہ ضلع میں پُرامن ماحول میں امتحان کا انعقاد عمل میں لایا گیا. جملہ 16 امتحانی مراکز میں 6067 امیدواروں میں 4683 امیدواروں نے امتحان گاہ میں شرکت کی ہے,

اس موقع پر تحصیلدار سدھاکر, چیف سپریٹنڈنٹ, پولس افسران سی پی چندرا شیکر راوْ ایس ائی راجیش و دیگر ضلع کلکٹر کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button