تلنگانہ

حیدرآباد کے بعض علاقوں میں 7 اور 8 تاریخ کو پانی کی سربراہی نہیں ہوگی

حیدرآباد:سنگور سے گریٹر حیدراباد کو پانی سربرا کرنے والی 1200 ایم ایم ڈیا پی ایس پی پائپ لائن خانہ پور کے پاس لیکیج ہو گئی۔ اس لیکیج کی مرمت کے لیے اس مہینے کی سات تاریخ کی صبح چھ بجے سے آٹھ تاریخ منگل کی صبح چھ بجے تک  کام جاری رہیں گے۔

 

 

 

مرمت کے کاموں کی وجہ سے 24 گھنٹے تک سنگور سے خانہ پور تک کے ریزروائر کے تحت کے علاقوں میں نلوں کے ذریعے پانی کی سربراہی نہیں ہوگی یہ بات حکام نے بتائی۔ شیخ پیٹ ، ٹولی چوکی، گولکنڈہ، بھوجا گٹا ریزر وائر کے تحت کے علاقوں گنڈی پیٹ، کوکا پیٹ، نارسنگی، پوپال گوڑا، منی کنڈہ، خانہ پور، نیک نام پور، منچی ریولہ علاقوں میں پانی کی سربراہی متاثر رہے گی۔

 

 

 

 

محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے ان علاقوں میں رہنے والے افراد سے 24 گھنٹوں کا پانی محفوظ رکھنے کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button