این آر آئی

وزٹ ویزے کی انتہائی مدت کے بعد توسیع۔ جوازات کی وضاحت 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں جوازات (محکمہ داخلہ) کے قانون کے مطابق خروج وعودہ پرجانے والے افراد اس بات کے پابند ہوتے ہیں کہ وہ اپنے مقررہ وقت پرمملکت واپس آئیں اگروقت پرواپسی کا ارادہ نہیں ہو تو اس صورت میں خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانا ضروری ہے۔

جوازات کے ٹوئٹر پرایک استفسار کےجواب میں جوازات کی جانب سے کہا گیا کہ ’وزٹ ویزے کے ضوابط پرعمل کرنا ضروری ہے۔ قانون کے مطابق وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنا ہوتا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب میں فیملی وزٹ ویزے دوطرح کے جاری کیے جاتے ہیں۔ ایک ویزا سنگل انٹری ہوتا جس کی انتہائی مدت 180 دن ہوتی ہے۔ سنگل انٹری ویزے پرآنے والوں کو 180 دن ختم ہونے سے قبل مملکت سے نکل جانا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد دوبارہ آنے کی صورت میں نیا ویزا جاری کرونا ہوتا ہے۔ دوسری قسم کے ویزے جسے ملٹی انٹری ویزا کہا جاتا ہے اس کی مدت ایک برس ہوتی ہے اس ویزے پرآنے والوں کو 180 دن حتم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنے کے بعد دوبارہ اسی ویزے پرمملکت آکرمزید 6 ماہ قیام کرسکتے ہیں۔

ملٹی انٹری ویزے کی انتہائی مدت ایک برس ہوتی ہے اس کے بعد اس میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔ بیشتر افراد کا اس حوالے سے سوال کیا کرتے ہیں کہ ملٹی انٹری ویزے پرآنے والے کے ویزے کی دوسری 180 دن کے لیے توسیع ایگزٹ کے بغیرممکن ہے۔ اس بارے میں جوازات کے ضوابط کے مطابق ملٹی انٹری ویزے میں دوسری 180 دن کی مدت حاصل کرنے کےلیے مملکت سے ایگزٹ کرنا اوردوبارہ آنا ضروری ہوتا ہے۔

جوازات سے ایک شخص نے ڈیپینڈنٹ (مرافقین) کے خروج وعودہ کے حوالے سے دریافت کیا ’اہل خانہ مملکت میں مرافقین کے ویزے کے بارے میں سوال کے جواب میں جوازات نے واضح کیا کہ’ خروج وعودہ پرجانے والے مرافقین پراگرچہ خروج وعودہ کی خلاف ورزی کا اطلاق نہیں ہوتا وہ جب چاہئیں دوسرے ویزے پرمملکت آسکتے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button