تلنگانہ

تلنگانہ میں 1392 جونیئر لکچررس کی ملازمتوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری _ اردو میڈیم کے لئے 164 لکچررس بھی شامل

حیدرآباد _ 9 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ( ٹی ایس پی ایس سی ) کی جانب سے ملازمتوں پر تقررات کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ٹی ایس پی ایس سی نے جونیئر لیکچرر کی 1392 ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔جن میں اردو میڈیم کی 162 اور عربی کی 2 ملازمتیں بھی شامل ہیں علیحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی بار جونیئر لکچررس کے عہدوں پر تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔  اہل امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس ماہ کی 16 تاریخ سے 6 جنوری تک آن لائن درخواست دیں۔ اس نے کہا کہ امتحان جون یا جولائی میں منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button