حیدرآباد میں مٹھایوں کی دکانوں پر پولیس کے دھاوے

نے فوڈ سیفٹی حکام اور پولیس ملازمین کے ہمراہ مٹھائیوں اور نمکین اشیاء کی تیاری اور فروخت کے 32 ریٹیل اور مینوفیکچرنگ یونٹس کا معائنہ کیا۔
خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر حکام نے ملاوٹ کے شبہ میں 35 غذائی نمونے حاصل کئے ۔ اس کارروائی کے دوران 12 امپروومنٹ نوٹس اور 4 وجہہ بتاو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ تقریباً 15 ٹن غذائی اشیاء، جن کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے ضبط کر لی گئی ہیں۔
معائنے کے دوران حکام نے متعدد خلاف ورزیاں پائیں،= جن میں صفائی کے مناسب انتظامات کا فقدان، زائد المیعاد غذائی اشیاء کی موجودگی اور کھانے کی اشیاء کو رکھنے اور ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار میں بے قاعدگیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ معائنے کے دوران خراب سبزیاں بھی پائی گئیں۔
بعض مصنوعات پر گمراہ کن دعوے اور اشتہارات پائے گئے جبکہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کی موجودگی کا بھی پتہ چلا ہے۔




