جرائم و حادثات
امریکہ میں سڑک حادثہ تلنگانہ کے 3 نوجوان ہلاک۔نظام آباد ضلع کا طالب علم بھی شامل

حیدرآباد: امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں تلنگانہ کے تین طلبہ ہلاک ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کی موت ہوئی جن میں ایک کی شناخت نظام آباد ضلع کے نوی پیٹ سے تعلق رکھنے والے راہل کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق راہل اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے صرف تین ماہ قبل ہی امریکہ گیا تھا۔ بیٹے کی اچانک موت کی خبر ملنے کے بعد ارکان خاندان غم سے نڈھال ہوگئے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر دو افراد کی شناخت
اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات ابھی معلوم ہونا باقی ہیں۔



