تلنگانہ
تلنگانہ میں پولیس بھرتی امتحانات کی تاریخ کا اعلان

حیدراباد – تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے پولیس ملازمتوں کے لئے تحریری امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ نے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ سب انسپکٹر کے امیدواروں کا تحریری امتحان 29 نومبر کو جبکہ کانسٹیبل کے عہدوں کے لئے امتحان 20 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ کے تحت پولیس، اسپیشل پروٹیکشن فورس ، فائر سروسز اور جیلوں کے محکموں میں 7,437 ملازمتوں کی بھرتی کے لیے پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔
تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ پولیس ملازمتوں کے لیے ریاست بھر سے مجموعی طور پر 5,77,064 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔
ان میں سب انسپکٹر کے عہدوں کے لئے 1,60,756 جبکہ کانسٹیبل کی ملازمتوں کے لئے 3,89,356 امیدواروں نے درخواست دی ہے۔



