تلنگانہ

بیٹی کی شادی کے دن والد کا انتقال۔ حیدرآباد میں افسوس ناک واقعہ

حیدرآباد: بیٹی کی شادی کے دن والد کا انتقال ہوگیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ حیدرآباد کے قدیم ملک پیٹ میں آج پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق میر امین الدین علی خان المعروف ناصر بھیا ولد میر لطیف الدین علی خان مرحوم دکن ہاوزری روبرو مسجد ادارہ ملیہ کی دختر کی پیر کو شملہ گارڈن فنکشن ہال ملک پیٹ میں شادی مقرر تھی۔

 

اسی دن صبح دلہن کے والد کا علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اس کے باوجود مرحوم کے برادران نے شادی ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور طئے شدہ پروگرام کے مطابق رات میں تقریب نکاح انجام پائی۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ضیا الحق قدیم ملک پیٹ میں عمل میں آئی اور تدفین عمدو میاں قبرستان دودھ باولی میں انجام پائی۔

 

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے مرحوم کے بھائی افسر خان سے فون نمبر

7330831641

پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button