تلنگانہ

تلنگانہ کے نارائن پیٹ اور کئی مقامات پر بارش _ 16 اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

نارائن پیٹ: 06 جون (اردو لیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع بشمول نارائن پیٹ میں آج سپہر چار بجے اچانک موسم ٹھنڈا پڑ گیا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ تقریباً سات بجے تک بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔بارش سے عوام کو کافی راحت ملی۔ کیونکہ گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی کی شدت کی وجہ سے عوام پریشان تھی

جگتیال ضلع کے کورٹلہ اور دیگر مقامات پر بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس سے درخت اکھڑ گئے ۔اور ٹریفک میں خلل پڑا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے 16اضلاع میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، نرمل، کریم نگر، پداپلی، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، رنگاریڈی، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامباگدوال میں بارش کاامکان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button