تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر سرینواس گوڈ نے فریڈم ریالی میں ہوائی فائرنگ کردی

حیدرآباد _ 13 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر اسپورٹس سرینواس گوڈ نے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے ضمن میں نکالی گئی فریڈم ریالی میں ہوائی فائرنگ کردی۔  جس پر سوشل میڈیا میں وزیر موصوف کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

بتایا گیا ہے کہ آج محبوب نگر میں فریڈم ریالی نکالی گئی۔ اس موقع پر وزیر سرینواس گوڈ نے ریالی میں شامل ایک پولیس جوان سے ایس ایل آر گن لے کر اچانک ہوا میں فائرنگ کردی۔جس پر ریالی میں شامل عہدیدار حیران رھ گئے ۔ سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button