اسپشل اسٹوری

سلمان رشدی پرحملہ کرنے والا نوجوان ہادی مطارکون ہے؟

نئی دہلی: گستاخ مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ ہادی مطار کے طورپرکی گئی ہے۔ اس کا تعلق نیوجرسی سے بتایا گیا ہے۔

ہادی کے سوشل میڈیا کے ابتدائی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ (IRGC) کا ہمدرد ہے اگرچہ ہادی اور آئی آر جی سی کے درمیان کوئی براہ راست روابط نہیں ہیں، تاہم تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر مطارکےسیل فون میسجنگ ایپ میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر ملی ہیں جنہیں 2020 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ کیلیفورنیا امریکہ میں پیدا ہوا۔ نوجوان فیئر ویو نیو جرسی میں دو منزلہ مکان میں رہتا ہے۔ نوجوان کے سابق ہم جماعت گیبریل سانچیز نے دی ڈیلی بیسٹ کو بتایا کہ وہ "ایک بہت ہی دیندار مسلمان” تھا۔ اگرچہ اس کے ایرانی مسلح افواج کی شاخ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) سے کوئی قطعی روابط نہیں ہیں لیکن اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اسے IRGC کا ہمدرد ظاہر کیا جس کی بنیاد آیت اللہ روح اللہ خمینی نے 22 اپریل کو رکھی تھی۔

اپریل 2022 میں، اس نے نیو جرسی کے نارتھ برجن میں اسٹیٹ آف فٹنس باکسنگ کلب میں باکسنگ گروپ کلاسز کے لیے سائن اپ کیا۔9 اگست 2022 کو اس نے نارتھ برجن میں اپنی اسٹیٹ آف فٹنس باکسنگ کلب کی رکنیت روک دی۔ امریکہ کی پولیس نوجوان سے متعلق مزید تفصیلات اکھٹا کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button