جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل سی  ڈاکٹر بالموری وینکٹ کی کار حادثہ کا شکار، اہلیہ سمیت بال بال محفوظ

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے ایم ایل سی اور سرکاری وہپ ڈاکٹر بالموری وینکٹ کی کار سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تروپتی سے حیدرآباد واپس آرہے تھے۔ رنگاریڈی ضلع کے کوتھور جنکشن کے قریب علی الصبح ان کی کار آگے چل رہی مرغیوں سے لدی ایک ڈی سی ایم گاڑی سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔

 

ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، تاہم ڈاکٹر بالموری وینکٹ اور ان کی اہلیہ اس بڑے حادثہ میں بال بال محفوظ رہے۔ دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

 

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری مدد فراہم کرتے ہوئے ٹریفک بحال کیا۔ پولیس حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button