ایجوکیشن

نور جہاں اینڈ عبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ میں مفت کمپیوٹر کورس کے داخلے جاری

نور جہاں اینڈ عبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ میں مفت کمپیوٹر کورس کے داخلے جاری

تین ماہ میں ایم ایس آفس کورس سیکھنے کا سنہری موقع، لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مفت تعلیم کی سہولت

 

نارائن پیٹ: 18 نومبر (اردو لیکس) شہر نارائن پیٹ کے مدینہ مسجد کامپلکس میں واقع نور جہاں اینڈ عبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ میں مفت کمپیوٹر کورس کے لیے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے طلبہ و طالبات کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم سے آراستہ کرنے کے مقصد سے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے

 

۔ انسٹیٹیوٹ میں تین ماہ کے مختصر عرصے میں ایم ایس آفس (MS Office) کورس کی تربیت دی جائے گی، جس سے لڑکے اور لڑکیاں استفادہ کرسکتے ہیں۔ یہ ادارہ ڈاکٹر محمد قطب الدین (ماہرِ نفسیات، شکاگو، امریکہ) کی نگرانی میں چلایا جارہا ہے۔ اب تک یہاں سے کئی طلبہ و طالبات مفت کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں،

 

جبکہ فی الحال انسٹیٹیوٹ میں 12واں بیاچ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج انسٹیٹیوٹ میں مفت کمپیوٹر کورس کے پوسٹر کی رسمِ اجراء انجام دی گئی۔ اس موقع پر صحافی یادیا، رگھو، سلمان اور دیگر موجود تھے۔داخلوں اور مزید تفصیلات کے لیے محمد تقی (9703383351)، سید مصطفیٰ قادری (9652469272) اور محمد الیاس (9032755194) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button