تلنگانہ

تلنگانہ اردو اکیڈمی کے چیئرمین مجیب الدین کی گمشدگی کی شکایت حیدرآباد کے عابڈس پولیس اسٹیشن میں درج

حیدرآباد_ 9 نومبر ( اردولیکس) عالمی یوم اردو کے موقع پر   تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے کوئی تقریب منعقد نہ کرنے اور  اردو اکیڈمی کے چیئرمین کو کئی دنوں سے دفتر میں غیر حاضر رہنے پر ایک تنظیم نے چیئرمین مجیب الدین کے خلاف حیدرآباد کی عابڈس پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

تنظیم کے ذمداروں نے اردو اکیڈمی کے چیرمین کے دفتر کا دورہ کیا تاکہ چیرمین کا پتہ لگایا جا سکے لیکن وہ دفتر میں موجود نہیں تھے ۔ آل انڈیا صوفی علماء کونسل کے صدر مولانا قدیر الدین صوفی نے کہا کہ چیئرمین نے 21 جولائی کو چارج سنبھالا اور اس کے بعد سے وہ صرف 4 بار اپنے دفتر کا دورہ کر چکے ہیں۔ آج تک ایک بھی کام نہیں کیا گیا۔ ہم اپنے چیئرمین سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button