جنرل نیوز

عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی برقراری – پولیس کمشنر سے نظام آباد کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی ملاقات و تحریری نمائندگی.

عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی برقراری اور بڑے جانوروں کی منتقلی اور تاجرین کو تحفظ فراہم کیا جائے.

پولیس کمشنر سے نظام آباد کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی ملاقات و تحریری نمائندگی.

نظام آباد 13/مئی (اردو لیکس) تلنگانہ حکومتی مشیر خاص برائے ایس سی. ایس ٹی و بی سی میناریٹی ویلفیئر محمد علی شبیر کی ہدایت پر شہر کے سینئر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کا ایک نمائندہ وفد سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم. ڈائریکٹر تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ و سابقہ کارپوریٹر ہارون خان. سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس. سابقہ کواپشن ممبر کانگریس اشفاق احمد خان. مولانا کریم الدین کمال. سابقہ سینئر کارپوریٹرس کانگریس محمد مجاہد خان و محمد مصباح الدین نے نظام آباد پولیس کمشنر سری سائی چیتنیا سے ملاقات کی

 

اور انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا. اس ملاقات کے ذریعے کانگریس پارٹی قائدین نے پولیس کمشنر کو بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کے مختلف ہفتہ وار بازاروں سے تاجرین و مسلم طبقہ قربانی کیلئے بڑے جانوروں کی خریداری کے بعد اپنے مقامات کو بذریعہ مختلف سواری منتقل کرتے ہیں. اس دوران انھیں محکمہ پولیس کی جانب سے وئیکل چیکنگ کے دوران شدید رکاوٹوں اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

 

کانگریس پارٹی قائدین نے پولیس کمشنر کو بتایا ہے کہ قانونی طور پر بڑے جانوروں کی خریداری اور منتقلی کرنے والے تاجرین اور مسلم طبقہ کے ساتھ پولیس چیکنگ کے دوران ہمدردانہ رویہ اختیار کریں. علاوہ ازیں عین عیدالاضحیٰ کے موقع پر چند شرپسند عناصر کی جانب سے گاوء رکشا کے بہانے قربانی کیلئے بڑے جانوروں کی خریداری و منتقلی کے دوران شرانگیزی اور حملوں کی وارداتیں انجام دی جاتی ہے.

 

پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انکے خلاف سخت کارروائی کے ذریعے نظام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے. پولیس کمشنر سے کانگریس پارٹی قائدین کی

 

اس خیر سگالی ملاقات کے موقع پر پولیس کمشنر سری سائی چیتنیا نے بذریعہ کانگریس پارٹی قائدین عوام الناس بالخصوص عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں کی خریداری و منتقلی کے خصوص میں کہا کہ تاجرین اور مسلم طبقہ کو چاہیے کہ وہ بڑے جانوروں کی خریداری اور منتقلی کے دوران ضرورت ہدایات پر عمل کریں اور بازار کی رسید کے علاوہ ویٹینری ڈاکٹر سرٹیفکیٹ گرام پنچایت رسید حاصل کرتے ہوئے اپنے ساتھ رکھیں

 

علاوہ ازیں متعلقہ گاڑی کے دستاویزات ساتھ رکھنے کے علاوہ گاڑی میں اجازت اور مناسبت سے زیادہ جانور منتقل نہ کریں. پولیس کمشنر نے کانگریس پارٹی قائدین کو اس بات کا تیقن دیا ہے کہ قوائد پر عمل کرنے والے عوام الناس و تاجرین کو پولیس کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا برخلاف اس کے کسی بھی قسم کی کوتاہی و قانونی خلاف ورزی پر کاروائی کے امکانات ہیں. اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین نے عوام الناس بالخصوص مسلم برادران اور تاجرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں کی خریداری و منتقلی کے دوران بازار کی رسید. پہچایت راج و ویٹینری ڈاکٹر سرٹیفکیٹ اور گاڑی کے دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس و متعلقہ عہدیداروں کو مکمل تعاون پیش کریں

 

بصورت دیگر کسی بھی قسم کی کوئی دشواری پیش آتی ہے تو وہ متعلقہ پولیس عہدیداروں یا مقامی کانگریس پارٹی قائدین سے ربط پیدا کرنے کا مشورہ دیا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button