جنرل نیوز

اوٹکور مستقر میں 24 ستمبر کو مجلس اتحادالمسلیمین کے دفتر کا افتتاح

اوٹکور : 20 ستمبر (اردو لیکس) جناب عبدالمنیر صدر مجلس اوٹکور منڈل نےآج اخباری نمائندوں سے بات جیت کر تے ھوۓ ایک صحافتی بیان میں کہاکہ اوٹکور مستقر میں مجلس اتحادالمسلیمین کے دفتر کا افتتاح 24/سپٹمبر بروز ھفتہ بعد نماز ظہر جناب جابر بن سعید الجابری مجلس کوآرڈینیٹر متحدہ ضلع محبوب نگر کے ھاتھوں انشاءاللہ عمل میں آۓگا۔موصوف نے مزید بتایا کہ اس افتتاحی تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب ذاکر ایڈوکیٹ مجلس یوتھ پریسیڈنٹ ضلع محبوب نگر۔عبدالقادر میسوری صدر مجلس ضلع نارائن پیٹ۔محمد جمشیر علی۔نورپاشاہ مجلس جوائنٹ سیکریٹری ضلع نارائن پیٹ۔محمد تقی چاند کونسلر و صدر مجلس نارائن پیٹ۔محمد زاھد علی صدرمجلس مکتھل کے علاوہ دیگر عہدیدارین شرکت فرمائیں گے۔محمد پاشاہ حسن آباد صدر مجلس اوٹکور ٹاؤن نے مجلس کے تمام کارکنوں اور محبان مجلس سے پرخلوص اپیل کی ھے کہ اس افتتاحی تقریب میں شرکت فرماکر کامیاب بنائیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button