ایجوکیشن

مانو، ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے

حیدرآباد، 24جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔اے ریگولر کورس میں داخلے جاری ہیں۔ آن لائن داخلہ کی تاریخ میں 30 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن کامیاب یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانونے ایم۔اے میں داخلہ کے لئے منظورکیا ہے داخلے کے اہل ہیں۔

 

 

 

یونیورسٹی نے ملک کے 200 سے زائد مدارس کی اسناد کو مختلف کورسز میں داخلہ کے لیے منظور کیا ہے۔ ان مدارس میں ایک بڑی تعداد شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف کے مدارس کی ہے جن میں اکثریت طالبات کے مدارس کی ہے۔ ان کی مکمل تفصیل اور پراسپکٹس مانو کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔ ایم۔اے میں داخلہ کے لئے خواتین کی عمرکی قید 35سال اور مردوں کی 30 سال ہے۔

 

 

 

اس کورس میں طلبہ کو اسلامک اسٹڈیز کے نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے شعبہ کے استاذ ڈاکٹر عاطف عمران سے موبائیل نمبر 7505279270 پرابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button