تلنگانہ

ریونت ریڈی سے تلنگانہ ڈی جی پی کی ملاقات

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پرڈی جی پی انجنی کماراور پولیس کے دیگر اعلی عہدیداروں نے صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کرانھیں مبارکباد پیش کی۔انجنی کمار نے ان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔گزشتہ چند دنوں سے ریونت ریڈی کی شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع قیامگاہ پر پولیس کی سیکوریٹی سخت کردی گئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ آج کی اس ملاقات میں ریونت ریڈی کی سیکوریٹی میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button