جرائم و حادثات

ورنگل میں این آئی کے نقلی عہدیدارگرفتار

ورنگل: ورنگل کی کاکتیہ یونیورسٹی کیمپس پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکرلیا جو خود کو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کا عہدیدارظاہرکررہا تھا۔ پولس نے بتایا کہ نلگنڈہ کے نرلا نریش کے خلاف چار مقدمات درج ہیں۔ ورنگل کے پولس کمشنر ترون جوشی نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران اس شخص کو پکڑ لیا جو موٹرسائیکل پرجارہا تھا، اس کے پاس سے نقلی پستول کے علاوہ فوج کی وردی اورنقلی شناختی کارڈ ضبط کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button