نیشنل

سکندرآباد شبری ملا ٹرین حادثہ کا شکارہونے سے محفوظ

file photo

حیدرآباد: حیدرآبا سے شبری ملا جانے والی ٹرین ایک بڑے حادثہ کا شکارہونے سے محفوظ رہ گئی۔ پیرکی شام قریب پانچ بجے نلہ پاڑو اورگنٹورسکشن کے درمیان کسی نے ریلوے ٹریک پرایک آہنی سلاخ رکھ کراسے دونوں طرف سے باندھ دیا۔ لوکو پائلٹ نے اس سلاخ کو دیکھ کر حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو روک دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرٹرین اس سلاخ پر سے گزرجاتی تو ٹرین سے اس سلاخ کے ٹکرانےکی وجہہ سے آگ لگنے کا خطرہ تھا۔ٹریک سے آہنی سلاخ کو ہٹا دیا گیا جس کے بعد ٹرین روانہ ہوئی اورمسافرین نے راحت کی سانس لی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کسی نے دانستہ طورپریہ سلاخ ٹریک پررکھی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button