تلنگانہ

حیدرآباد آمد پر راہول گاندھی کا شاندار استقبال – ایرپورٹ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی سمیت کئی وزراء نے خیرمقدم کیا

حیدرآباد، 14 نومبر (اردو لیکس) لوک سبھا میں قائد اپوزیشن و رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی حیدرآباد آمد پر ہفتہ کی علی الصبح شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کانگریس قائدین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر و رکن قانون ساز کونسل بی مہیش کمار گوڑ نے راہول گاندھی کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے خیرمقدم کیا۔

 

اس موقع پر ریاستی وزراء پونم پربھاکر، اتم کمار ریڈی، ڈی سریدھر بابو اور دیگر کانگریس قائدین بھی موجود تھے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سکریٹریز سچن ساونت، سمپت، ونشی چند، گوردیپ سپل اور ہرکار وینوگوپال نے بھی راہول گاندھی کا استقبال کیا۔

 

راہول گاندھی کی آمد کے موقع پر ایرپورٹ پر کانگریس قائدین اور کارکنوں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button