جرائم و حادثات

تلنگانہ کی ابھرتی ہوئی خاتون کرکٹر کی خودکشی۔ ضلع وقارآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا حال ہی میں بی سی سی آئی انڈر 19 ٹیم کے لیے منتخب ہونے والی نوجوان خاتون کرکٹر نندنی (17 سال) نے خودکشی کر لی ہے۔

 

اس نے اپنے گھر میں آج پھانسی لے لی۔یالال منڈل کے تحت سنگیا پلی گاؤں کی رہنے والی نندنی وقار آباد میں رہتے ہوئے کرکٹ کی کوچنگ حاصل کر رہی تھی۔ اپنی شاندار صلاحیتوں کی بدولت وہ حال ہی میں بی سی سی آئی انڈر 19 ٹیم کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔

 

ارکان خاندان اور رشتہ داروں کا الزام ہے کہ نندنی کی خودکشی کی بنیادی وجہ دو نوجوانوں کی طرف سے کیا جانے والا ہراسانی کا عمل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری اس ہراسانی کو برداشت نہ کرتے ہوئے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر

 

نندنی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کرلیا اور مصروف تحققیات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button