آندھرا پردیش وجئے واڑہ کی لاج میں خاتون کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ کے کرشنالنکا علاقے میں واقع رامیا لاج میں ایک خاتون کے بہیمانہ قتل کی واردات سے سنسنی پھیل گئی۔
دو دن سے بیوی کے لاپتہ ہونے پر پریشان شوہر نے سوریا راؤ پیٹ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کردی تھی تاہم خاتون کی نعش بس اسٹینڈ کے روبرو واقع رامیا لاج کے ایک کمرے سے دستیاب ہوئی۔
پولیس نے اس زاویے سے تحقیقات شروع کیں کہ خاتون کس کے ساتھ لاج پہنچی تھی۔ لاج کے عملے سے پوچھ تاچھ کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون ایراماں ایک نوجوان کے ساتھ لاج آئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کا قتل کرنے کے بعد کمرے کا دروازہ باہر سے بند کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ فی الحال کرشنالنکا اور سوریا راؤ پیٹ پولیس نے مشترکہ طور پر مقدمہ درج کرتے
ہوئے تحقیقات میں تیزی پیدا کردی ہے۔ مفرور ملزم کی تلاش میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے۔



