تلنگانہ

حیدرآباد کے 2 ہزار آٹو ڈرائیور خاندانوں کو اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے تحت مکانات، 220 کروڑ روپے مختص

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کے آٹو ڈرائیوروں کو خوشخبری دیتے ہوئے ان کے اپنے مکان کا خواب پورا کرنے کے لئے اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے تحت خصوصی طور پر ’’آٹو نگر کالونی‘‘ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ریاستی وزیر برائے مال اور ہاؤزنگ پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 2 ہزار آٹو ڈرائیور خاندانوں کے لئے مکانات تعمیر کرکے حوالے کئے جائیں گے۔

 

چار علاقوں میں 220 کروڑ روپے سے تعمیرات

شہر کے چار اہم علاقوں میں معاشی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس) کے لئے 2 ہزار فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت بنڈلہ گوڑہ اور گندم گوڑہ میں آٹو نگر کالونیاں قائم کی جائیں گی، جبکہ پٹ بشیرآباد اور جل پلی میں بھی مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ اس پورے منصوبے پر تقریباً 220 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔

 

وزیر سرینواس ریڈی نے کہا کہ مکانات کی تعمیر تلنگانہ ہاؤزنگ بورڈ کی نگرانی میں اعلیٰ معیار کے ساتھ انجام دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اور کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کی گنجائش کے بغیر صرف اہل آٹو ڈرائیوروں کو مکمل شفافیت کے ساتھ فلیٹس الاٹ کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button