انٹر نیشنل

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران شیرنی کا حملہ – 19 سالہ نوجوان کیر ٹیکر ہلاک، ٹک ٹاکر اور فارم ہاؤس مالک گرفتار

لاہور، 13 نومبر: پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے کہنہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران شیرنی کے حملے میں 19 سالہ فارم ہاؤس ملازم طلحہ ہلاک ہوگیا۔ پاکستانی اخبارات کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 11 نومبر کو ایک خانگی فارم ہاؤس میں پیش آیا، جہاں ٹک ٹاکر نعمان ویڈیو بنانے پہنچا تھا۔

 

اس دوران پنجرے سے باہر نکالی گئی شیرنی بے قابو ہوگئی اور اس نے طلحہ پر حملہ کردیا۔ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔

 

روزنامہ ایکسپریس اردو کے مطابق واقعہ کے بعد ابتدا میں طلحہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بیٹے پر کتوں نے حملہ کیا تھا، تاہم پولیس نے تحقیقات کے دوران شیرنی کے حملے کا پتہ لگایا۔ پولیس کے پہنچنے پر فارم ہاؤس کے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی غائب پائے گئے

 

۔ پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک فیاض عرف فیضی اور ٹک ٹاکر نعمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ حملہ آور شیرنی کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔ حکام فارم ہاؤس میں خطرناک جانور رکھنے کے اجازت نامے، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کی تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button