تلنگانہ
عادل آباد کے سابق میونسپل وائس چیئرمین فاروق احمد کو 5 سال بعد ملی ضمانت
عادل آباد – تلنگانہ کے عادل آباد میونسپل کے سابق وائس چیئرمین اور مجلس کے سابق ضلعی صدر فاروق احمد کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کردی۔ فاروق احمد گزشتہ پانچ برس سے جیل میں قید تھے۔
18 دسمبر 2020 کو مکان کے باہر بچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران ایک تنازعہ پیش آیا۔ الزام ہے کہ فاروق احمد نے اچانک اپنی بندوق اور چاقو سے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں سابق کونسلر ضمیر کو دو گولیاں لگیں،
جبکہ ایک گولی ایک اور شخص کو لگی۔ ضمیر کی 26 دسمبر کو علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔فاروق احمد کو اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ پانچ سال سے جیل کی سزا کاٹ رہے تھے۔تاہم آج تلنگانہ ہائی کورٹ نے فاروق احمد کو 25 ہزار روپے مچلکہ کے ساتھ ضمانت منظور کردی




