جنرل نیوز

پاپولرفرنٹ آف انڈیا اور ایس ڈی پی آئی کے لیڈروں کی گرفتاری غیر منصفانہ۔ راج رتن امبیڈکر

جنرل سکریٹری راج رتن امبیڈکر نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں این آئی اے کے ذریعے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور ایس ڈی پی آئی کے سو سے زیادہ سرکردہ لیڈروں کی ملک بھر میں غیر منصفانہ گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں انتہائی دائیں بازو کی ہندوتوا حکومت ملک میں دہشت اور خوف کا ماحول پیدا کررہی ہے۔ این آئی اے اور ای ڈی حکومت کی کٹھ پتلی بن گئی ہیں اور حکومت ان ایجنسیوں کا استعمال فسطائیت کے خلاف آواز وں کو دھمکانے اور دبانے کیلئے کررہی ہے۔ سنودھان سرکشا آندولن(SSA)، پاپولرفرنٹ آف انڈیا اور ایس ڈی پی آئی کے گرفتار لیڈروں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتی ہے، ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان لیڈروں کی غیر مشروط اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ جنہیں بغیر کسی قابل اعتراض ثبوت کے فرضی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button