تلنگانہ

ریاض ایرپورٹ پر حملہ میں زخمی کاماریڈی کے نوجوان کی دوران علاج موت

سعودی عرب میں کاماریڈی کے نوجوان سعید کا انتقال، سائلانی بابا کالونی میں صفِ ماتم،ریاض میں میزائل حملے میں زخمی ہونے والے سعید نے دورانِ علاج دم توڑ دیا، پسماندگان میں اہلیہ اور تین کمسن بچے شامل

 

کاماریڈی، 4 نومبر(سیدکوثرعلی/ویٹرن جرنلسٹ)تلنگانہ کے کاماریڈی شہر کی سائلانی بابا کالونی سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ سعید کا سعودی عرب کے شہر ریاض میں دورانِ علاج انتقال ہوگیا۔ وہ حال ہی میں ریاض ایئرپورٹ کے قریب پیش آئے میزائل حملے کے واقعے میں زخمی ہوگئے تھے اور کنگ فہد اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔تفصیلات کے مطابق سعید روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے

 

۔ حملے میں زخمی ہونے کے بعد انہیں کنگ فہد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ 4 نومبر 2026 کی رات 11 بج کر 25 منٹ پر اسپتال انتظامیہ نے ہندوستانی سفارت خانے کو ان کے انتقال کی اطلاع دی

 

۔سعید کے انتقال کی خبر جیسے ہی کاماریڈی پہنچی، سائلانی بابا کالونی میں ان کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ مرحوم اپنے پسماندگان میں اہلیہ، 11 اور 7 سال کی دو بیٹیاں اور ایک سالہ کمسن بیٹے کو چھوڑ گئے ہیں کم عمری میں خاندان کے سربراہ کے انتقال سے اہلِ خانہ پر غم و اندوہ کا ماحول چھا گیا ہے۔ علاقے میں بھی اس افسوسناک خبر سے غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button