ایجوکیشن

نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ کے زیر اہتمام مفت گرمائی کمپیوٹر کورس کا انعقاد:  ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی رکن اسمبلی کے ہاتھوں افتتاح

نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ کے زیر اہتمام مفت گرمائی کمپیوٹر کورس کا انعقاد:

محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا:

 

نارائن پیٹ:26 اپریل(اردو لیکس )نارائن پیٹ میں واقع نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام چلائے جارہے مفت گرمائی کمپیوٹر کورس 2025 کا نارائن پیٹ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے افتتاح انجام دیا۔

 

بعد ازاں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح’ سابقہ چیرمین گندے انوسیا چندر کانت’ امیر الدین ایڈوکیٹ صدر حج سوسائٹی’ محمود قریشی صدر اقلیتی سیل کانگریس’ مولانا حافظ چاند پاشاہ لیکچرر’ مولانا فاروق بن مخاشن’ ودیگر نے شرکت کی

 

۔ اس موقع پر عبدالقدیر سنڈکے نے نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ کے متعلق تمام افراد کو واقف کروایا اور کہا کہ نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے بانی و صدر ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ کی والدہ محترمہ کے نام سے یہ انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر سینکڑوں طلبہ وطالبات نے مفت کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی ہے۔

 

اور یہ دوسری مرتبہ گرمائی کلاسس اس انسٹیٹیوٹ کے ذریعہ چلائی جارہی ہیں ۔ اس گرمائی کورس کے لیے 150 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ کے اس اقدام کی زبردست ستائش کی۔ رکن اسمبلی نے انسٹیٹیوٹ کے طلباء و طالبات سے راست بات چیت کرتے ہوئے انہیں دلچسپی, لگن اور محنت کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا

 

۔ بعد ازاں حافظ محمد تقی انچارج کمپیوٹر سنٹر, سید مصطفی قادری اور محمد الیاس وڈوان کے ہاتھوں مہمانوں کو تہینت پیش کی گئی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے پی اے مادھو ریڈی” کانگریس قائدین ستیش گوڑ’ مہیش’ وینکو’ ڈاکٹر یوسف تاج’ محمد علی’ ودیگر موجود تھے۔ حافظ محمد تقی انچارج کمپیوٹر سنٹر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button