تلنگانہ

تلنگانہ میں غریبوں کے لئے 2لاکھ 50ہزار مکانات – انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو دوپہر کا کھانا : ریاستی کابینہ کی منظوری

حیدراباد –  تلنگانہ کابینہ نے اندرامّاں ہاؤزنگ اسکیم کے دوسرے مرحلہ کو منظوری دیتے ہوئے 2 لاکھ 50 ہزار غریب خاندانوں کو مکانات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر اسمبلی حلقہ میں 2 ہزار مکانات منظور کیے جائیں گے۔

 

کابینہ نے گوداوری پشکرم تہوار کے انتظامات کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے مختص کرنے اور ریاست کے تمام جونیئر کالجس میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں سکریٹریٹ میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں کئی اہم ترقیاتی فیصلے لیے گئے۔ کابینہ نے متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں شروع ہوکر ادھورے رہ جانے والے اندرامّا مکانات کو بھی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ جن مکانات کی صرف بنیادیں اور دیواریں مکمل ہوئیں لیکن سلیب نہیں پڑی، انہیں 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ جن گھروں کی دیواریں مکمل ہوچکی ہیں مگر سلیب کا کام رکا ہوا ہے، انہیں 2 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے

 

۔ ادھورے مکانات کی تکمیل کے لیے ہر اسمبلی حلقہ میں 500 مکانات کے حساب سے فنڈس مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button