جنرل نیوز

شاہد احمد توکل اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد عادل آباد کے بہنوئی کا انتقال

عادل آباد ۔ 24/جنوری (اردو لیکس) بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دیجاتی ہے کہ محمد شاہد احمد توکل اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد عادل آباد کے حقیقی بڑے بہنوئی کا انتقال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون تفصیلات کے مطابق صحافی شاہد احمد توکل کے بڑے بہنوئی حاجی شیخ رحیم صاحب ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ولد مرحوم شیخ مدھار صاحب ساکن محلہ قلعہ عادل آباد جو ادائیگی عمرہ کے بعد مکہ مکرمہ سعودی عرب سے عادل آباد واپس ہورہے تھے جدہ ایئر پورٹ پر ہارٹ اٹیک سے منگل کی صبح اِنتقال ہوگیا۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔تدفین و تکفین کی تفصیلات بعد میں دی جائیگی۔واضع رہے کہ مرحوم اہلیہ و دیگر رشتے دروں کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے لئے 15 روز قبل ہی سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button