نیشنل

سابقہ بیوی کو ماہانہ گزارے کی رقم ادا کرنے کرکٹر محمد شمی کو عدالت کی ہدایت

حیدرآباد _ 24 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی کو  کولکتہ کی ایک عدالت نے  حکم دیا ہے کہ وہ سابق اہلیہ حسین جہاں کو ماہانہ 1.30 لاکھ روپے بطور گزارے کی رقم ادا کریں۔ جس میں 50 ہزار روپے سابق اہلیہ کے اخراجات کے لئے ، باقی 80 ہزار روپے بیٹی کے کفالت کے لیے شامل ہیں ۔ ان کی علیحدگی کے بعد بیٹی  حسین جہاں کے ساتھ ہے۔

 

2018 میں، حسین جہاں نے کولکتہ کے جاداو پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ شمی ان کے خلاف گھریلو تشدد کا نشانہ بنا  رہا ہے۔جس پر پولیس نے شمی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔ اس کے بعد حسین جہاں نے اپنے اخراجات کے لیے ماہانہ 10 لاکھ روپے بطور گزارے کی رقم ادا کرنے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ اس میں  اس کے اخراجات کے لیے 7 لاکھ، جبکہ باقی 3 لاکھ روپے بیٹی کے لیے 3 ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد  پیر کو فیصلہ سنایا۔ تاہم تازہ ترین فیصلے پر حسین  مطمئن نہیں ہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گی۔شمی نے 2014 میں حسین جہاں سے شادی کی۔ ان کی ایک بیٹی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button