تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کے افتتاح کا وقت طئے

حیدرآباد: نوتعمیر شدہ تلنگانہ سکریٹریٹ کی عمارت کے افتتاح کے وقت کو قطعیت دی گئی ہے، جیسا کہ بتایا گیا کہ سکریٹریٹ کے افتتاح کے بعد پریڈ گراؤنڈس میں ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ 17فروری کو صبح 11:30 بجے سے 12:30 بجے کے درمیان چیف منسٹر کے سی آر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب سے قبل واستوپوجا، چنڈیاگم اور سدرشنایاگم کیا جائے گا۔

تمل ناڈو کے سی ایم اسٹالن، جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین، بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو، بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر اور دیگر ریاستوں کے کئی معززین بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button